لیپ ٹاپ سکیم شاہانہ ہے، ملکی معیشت ایسے پروگراموں کی متحمل نہیں ہو سکتی: بلاول بھٹو
کراچی (اے پی اے) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیپ ٹاپ سکیم کو شاہانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت ایسے پروگراموں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بین الاقوامی مالی امدادکے بغیر چلنے والا پروگرام ہے جس نے مشکل حالات میں پاکستانیوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا موازنہ لیپ ٹاپ سکیم سے مت کیا جائے۔