• news

’’تسنیم اسلم کی تربیت کرنی چاہئے‘‘ شازیہ مری ترجمان دفتر خارجہ پر برس پڑیں

 اسلام آباد (اے این این) قومی اسمبلی کے اجلاس  میں قومی سلامتی پالیسی پر بحث کے دوران سندھ سے پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے اپنی تقریر میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کیخلاف جو بیان دیا وہ قابل مذمت ہے اور انہیں اسمبلی سیکرٹریٹ طلب کرکے وضاحت طلب کرنی چاہئے۔ انہیں کوئی حق نہیں پہنچتا وہ ایسا ویسا بیان دے یا بات کریں۔ انہیں احتیاط کرنی چاہئے وہ کون ہوتی ہیں ہمیں باتیں بتانے والی انکی تربیت کرنی چاہئے اور پارلیمنٹ کا احترام سکھانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن