مولانا فضل الرحمن سے خورشید شاہ ظفر اللہ جمالی اور جاوید ہاشمی کی ملاقات، داخلی پالیسی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، ظفراللہ جمالی اور جاوید ہاشمی نے ملاقات کی اور داخلی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔ فضل الرحمن سے خورشید شاہ، جاوید ہاشمی اور ظفر اللہ جمالی ملنے ان کی نشست پر آئے جب وہ داخلہ پالیسی پر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے تھے۔ فضل الرحمن نے سینئر پارلیمنٹرین کو داخلی پالیسی کے نقائص کے حوالے سے آگاہ کیا۔