سرحدی محافظوں کی رہائی کیلئے پاکستان سے مذاکرات کررہے ہیں: ایران
تہران (این این آئی) ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے سرحدی محافظوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں، ایرانی میڈیا سے بات چیت کرتے ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ نے سرحدی فورسز کے پانچ اہلکاروں کی رہائی کے لئے پاکستان سے بات چیت کا آغاز کردیاہے۔ انہوں نے کہا جیش العدل نے مغویوں کو پاکستان کے سرحدی علاقے میں رکھا ہوا ہے ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ تمام اہلکار خیریت سے ہیں۔