راشٹریہ سیوک سنگھ تنظیم نے گاندھی کو قتل کیا: راہول
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) کانگریس کے ر ہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوام سیوک سنگھ نے گاندھی کو قتل کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے انہوں نے کہا گاندھی کے قتل میں ملوث ہونے کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی حمایت کرتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سردار پٹیل اور گاندھی کی مخالفت کرتی ہے۔