رواں برس پاکستانی معیشت کی شرح ترقی 2.8 فیصد رہے گی: موڈیز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) موڈیز انویسٹرز سروس کی نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بنکاری نظام کا منفی آئوٹ لک برقرار ہے۔ موجودہ چیلنجز کی وجہ سے بنکاری نظام پر دبائو برقرار رہے گا۔ 2013-14ء میں پاکستان کی معیشت 2.8 فیصد اور 2014-15 میں 3.6 فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔ معاشی ترقی میں کمی کی وجہ ملک میں دہشت گردی اور خراب انفراسٹرکچر اور بجلی کا بحران ہے۔ 2014ء میں کریڈٹ گروتھ 3 سے 5 فیصد تک رہے گی۔ آئی ایم ایف سے حالیہ معاہدہ ملکی معیشت کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ 2014ء کے آخر میں نان پرفارمنگ لونز 15 سے 16 فیصد رہیں گے جو ستمبر 2013ء میں 14.3 فیصد تھے۔