• news

ویلنٹائن ڈے پر گرفتار طلباء کی گرفتاری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی )ویلنٹائن ڈے پر گرفتار طلباء کی گرفتاری کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ گرفتار ہونیوالے سات طلباء کیلئے رٹ پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی سات ایم پی او کے تحت پشاور یونیورسٹی کے سات طلباء اس وقت سنٹرل جیل پشاور میں قید ہیں۔ رٹ میں انکی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے سمیت ڈپٹی کمشنر کی طرف سے سات ایم پی او کے تحت دائر کی جانیوالی ایف آئی آر کو بھی بے بنیاد قرار دیا گیا ہے اس کیس کی سماعت سات مارچ کو پشاور ہائیکورٹ میں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن