• news

پشاور : فائرنگ سے رضاکار جاں بحق ہنگو میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ پولیٹیکل ایجنٹ سمیت چار زخمی

پشاور + ہنگو (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں)  متنی بازار میں فائرنگ سے امن لشکر کا رضاکار جاںبحق ہو گیا۔ جبکہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ میں پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی  2 اسسٹنٹ  پولیٹیکل ایجنٹوں  سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی چاروں افراد کرم ایجنسی سے پشاور جا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات  کے روز دوپہر کے وقت ھنگو کے تحصیل ٹل کے علاقہ طور غر کے مقام پر پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ریاض محسود کی گاڑی اس وقت دھماکے کے زد میں آگئے کہ جس وقت پولٹیکل ایجنٹ ریاض محسود اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنت لوئر کرم فضل قادر، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سنٹرل کرم ایجنسی نعیم طورو اور پولیٹیکل تحصیل دیر لوئر کرم ایجنسی اکبر کرم ایجنسی سے ایک ہی گاڑی میں پشاور آ رہے تھے کہ تحصیل ٹل کے علاقہ طور غر کے مقام پر پہلے سے سڑک کے کنارے نصب بم ان کی گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چارون افسران زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہا ں پر ان کے حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں ھنگو  کے علاقہ تھری بانڈہ میں گھر کے سامنے نصب شدہ بارودی مواد کے دھماکے میں گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں کپٹیل سٹی پولیس پشاور نے علاقہ غیر درہ آدم خیل سے تخریب کاری کی غرض سے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 2سمگلروں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ سرچ آپر یشن کے دوران 5اشتہاری مجرمان سمیت غیر قانونی طور پر مقیم 19افغان مہاجرین کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ غیر سے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کیا جائے گا اس اطلاع پر پولیس جنگلی چیک پوسٹ پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک  گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا اور  8 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن