مذاکرات ناکام ہوئے تو طالبان فوج پر الزام لگائیں گے: خورشید شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں حکومت کی پوزیشن واضح نہیں۔ مذاکرات ناکام ہوئے تو طالبان فوج پر الزام لگائیں گے۔ حکومت کو مذاکرات میں فوج کو فریق نہیں بنانا چاہئے۔ طالبان آرمی چیف کے نہیں بلکہ فوج کے مخالف ہیں۔ آئی این پی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد محفوظ ہے، وزیر داخلہ کو اس کی بریفنگ ایجنسیوں نے ہی دی تھی، اتنا بڑا واقعہ ہونا ایجنسیوں کی ناکامی ہے، سانحہ اسلام آباد میں اگر’’ را‘‘ ملوث ہے تو لوگ ہمارے ہی استعمال ہوئے، 84 فیصد چوریاں سراغ رساں کتوں کی مدد سے پکڑ لی جاتی ہے اگر اسلام آباد کچہری میں دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے سراغ رساں کتوں کا استعمال کر لیا جاتا تو شاید حکومت کو کچھ کامیابی مل جاتی، نیکٹا اور ریپڈ فورس کہاں تھی۔ وزیر داخلہ کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد واقعہ میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ آسان طریقہ ہے کہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈال کر الزام کسی اور پر لگا دیا جائے۔
خورشید شاہ