• news

وزیراعظم کا اسلام آباد حملے میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کا شک

وزیراعظم میاں نواز شریف نے گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر ایف کچہری میں دہشت گردی کے حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں اور یہ معاملہ سکیورٹی ادارے دیکھ رہے ہیں جبکہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کی خرابی میں امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک ملوث ہیں۔ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے اسلام آباد کچہری حملے میں ملوث ہونے کا نام لیاجارہا ہے تو وزیراعظم اپنی ایجنسیوں کو حکم دیں کہ وہ اس معاملے پر تحقیق کرے۔بھارت میں اگر ان کے اپنے علیحدگی پسند کوئی ہوائی گولی بھی چلاتے ہیں تو بھارتی میڈیا حکومت اور ایجنسیاں پاکستان پر الزام عائد کرتی ہیں  اگر ثبوت ملتے ہیں تو بھارتی سفیر کو بلا کر احتجاج کیا جائے اور اس حملے بارے بھارتی حکومت سے جواب مانگا جائے۔ اکیلے بھارت کی بجائے اب  تو گورنر پنجاب نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ برطانیہ اور یورپی ممالک پاکستان میں حالات خراب کرنے میں ملوث ہیں ۔ حکومت کے پاس اس بارے ثبوت ہیں تو ثبوت کے ساتھ متعلقہ ممالک سے بات کی جائے۔ ہاتھ پر ہاتھ دھرے کیوں بیٹھے ہیں؟ الزامات توآئے روز لگتے ہیں، کبھی الزام سے آگے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔

ای پیپر-دی نیشن