• news

وزیر داخلہ کے جارحانہ طرز عمل میں تبدیلی‘ نکتہ چینوں کو جواب

جمعرات کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس  ہوئے۔  وزیر داخلہ اپوزیشن کے’’ نکتہ چینوں ‘‘  کا جواب ان ہی کی زبان میں دینا چاہتے تھے‘ لیکن انہوں نے دانستہ قدرے نرم لہجے میں ’’ نکتہ چینوں‘‘ کو پالیسی کے رموز سے آگاہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے درد مندی سے کہا کہ انہیں اپوزیشن کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔  وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن لیڈر کی عدم موجودگی میں اپنی تقریر کی البتہ انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے طرزعمل میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ اخبارنویسوں کو بتایا کہ بہت جلد آپ ان کے طرزعمل میں تبدیلی محسوس کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن