یوکرائن: کریمیا کا روس سے الحاق کا فیصلہ،پارلیمنٹ میں قرار داد منظور
کیف(اے این این+آن لائن)یوکرائن کی جزیرہ نما ریاست کریمیانے روس سے الحاق کا فیصلہ کر لیا،ریاستی پارلیمنٹ نے باضابطہ قرار داد منظور کر لی،16مارچ کو ریفرنڈم ہو گا جبکہ یوکرین کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ روس سے الحاق غیر آئینی اقدام ہو گا۔کیری نے کہا روسی ہم منصب سے ملاقات مشکل رہی مگرپرعزم ہیں۔ دریں اثناء یورپی یونین نے برسلز میں ہنگامی سربراہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔ ادھر یوکرائن کی صورتحال کے پیش نظر جرمنی نے بھی روس میں ہونے والے سوچی پیرا اولمپکس گیمز کا بائیکاٹ کر دیا۔ اوباما نے یوکرائن میں مداخلت کے ذمہ داروں کے اثاثے منجمد‘ ویزا پر پابندی لگا کر ان کے امریکہ سفر پر بھی بین کر دیا۔