ایشیا کپ میچ: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بھی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے، تحقیقات شروع
نئی دہلی (آن لائن) ایشیا کپ میں بھا رتی کر کٹ ٹیم کی پا کستا ن کے ہا تھو ں ذلت آ میز شکست پر اتر اکھنڈحکومت نے بھی ٹہری ضلع کے ایک کالج کیمپس میں ’’پاکستان زندباد‘‘ کے نعرے بلند ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘کے مطابق اتوار اور منگل کے روز ٹہری ضلع کے ایک کالج کیمپس میں پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہوئے جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ پہلا واقعہ اتوار کی شام نئی ٹہری میں بادشاہی تہاول کی ایچ این بی گڑھوال یونیورسٹی کے SRT کالج کیمپس میں پیش آیا ،ایشیا کپ میں ڈھاکہ کے مقام پر پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر دیہاتیوں نے پاکستان کے حق میں نعرے سنے۔اسی کالج میں منگل کی شب بھی پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہوئے جب پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔یہ واقعات میرٹھ کی سوامی ویویکانند سوبھارتی یونیورسٹی میں پید ا ہونے والی صورتحال کا ری پلے ہیں جہاں 68کشمیری طلباء کو بے دخل کیا گیا۔ٹہری ضلع کی انتظامیہ اس پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔سینئر ڈسٹرکٹ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کوئی باقاعدہ پولیس کوشکایت اب تک درج نہیں کرائی گئی تاہم کیمپس سے ’’ پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے دیہاتیوں نے سنے تھے۔ہم نے تحقیق شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ساوندکوٹی گائوں کے لوگوں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے سنے اور انہیں نظر انداز کیا،لیکن بنگلہ دیش کے خلاف جیت پر ویسے ہی نعرے بلند ہونے پر اشتعال پیدا ہوگیا۔