• news

طالبان سے مذاکرات دوبارہ ٹریک پر آ رہے ہیں: ایاز صادق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ڈی ریل ہونے کے  بعد دوبارہ ٹریک پر آ رہے ہیں۔ طالبان پر واضح کر دیا ہے کہ اگر دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کا جواب لازمی دیا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بات کرنے والوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ جمشید دستی نے جو ثبوت دئیے ہیں وہ کمیٹی کو دے دئیے۔ جس رکن اسمبلی کے خلاف الزام ثابت ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن