نیشنل پولو چیمپئن شپ میں مزید 2 میچوں کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل پولو چیمپئن شپ فار قائداعظم گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔ پہلا میچ ماسٹر پینٹس/ ڈائمنڈ پینٹس اور آرمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں ماسٹر پینٹس/ ڈائمنڈ پینٹس ٹیم نے 6 کے مقابلے 13 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے احمد علی ٹوانہ اور غیر ملکی کھلاڑی ہوراکو نے چھ چھ گول سکور کئے۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس/ ڈائمنڈ پینٹس ٹیم نے آرمی بلیو کو 5 کے مقابلے 10 گول سے مات دی۔