رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر لاہور ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اگلے چار سال کیلئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے خواجہ عمران نذیر کو ایسوسی ایشن کا صدر جبکہ چودھری اعجاز احمد کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن کے چاروں ڈسٹرکٹ کے صدر اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔ حسن رضا کو خزانچی، اظہر شاہ کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔ پروفیسر ظفر جوائنٹ سیکرٹری جبکہ نائب صدور میں جاوید بھٹہ، احمد دین ڈوگر، پروفیسر اعجاز، اشرف ڈولا اور زاہد عباس شامل ہیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور ڈویژن کبڈی چیمپئن شپ اگلے ماہ اپریل میں لاہور میں منعقد کی جائے گی جبکہ 23 مارچ کو کبڈی کا نمائشی میچ کرایا جائے گا۔