• news

وکلاء ہڑتال کے باعث ججز نظربندی اور رینٹل پاور کیسز کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے 21 مارچ تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو سانحہ کچہری کی وجہ سے وکلاء کی ہڑتال کے باعث ملزم کے کونسل اور سپیشل پراسیکوٹر عامر ندیم تابش سمیت کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ احتساب عدالت نے ایف ایٹ کچہری سانحہ پر وکلاء کی ہڑتال کے باعث رینٹل پاور کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے24مارچ تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاورکیس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل امجد اقبال قریشی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اسلام آباد بار نے سوگ کا اعلان کر رکھا ہے اسلئے آج وہ دلائل نہیں دے سکتے،فاضل عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے کیس کی سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن