مصر کی الازہر یونیورسٹی نے 28 مارچ کو ریلیز ہونیوالی فلم ’’نوح‘‘ کو اسلام کیخلاف قرار دیدیا
قاہرہ(اے پی اے) مصرکی تاریخی درسگاہ جامعہ الازہر نے حضرت نوح علیہ السلام کو فلمی انداز میں عکسبند کرکے بنائی جانے والی فلم ’’نوح‘‘ کو اسلام کیخلاف قرار دیدیا۔ جامعہ الازہرسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انبیاء علیہ السلام، پیغمبر اسلامؐ اور صحابہ کرامؓ کے کرداروں کو فلمی انداز میں پیش کرنا اسلامی شریعت کے بنیادی اصولوں کیخلاف اور اسطرح کے فلمی کردار سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کو 28 مارچ کو ریلیز کیا جائیگا۔