اقتصادی ترقی کی شرح نمو بہتر، افراط زر کم ہو رہا ہے: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کی شرح نمو میں بہتری اور افراط زر میں کمی آ رہی ہے۔ سات ماہ میں ٹیکس محاصل میں 17فیصد اضافہ ہوا۔ غیرملکی سرمایہ کاری کے بڑے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ امید ہے رواں مالی سال کے مالیاتی اہداف حاصل کر لیں گے، ترقیاتی سرگرمیوں میں اضافے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ پاکستان افغانستان میں بھی مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق تجارتی اور اقتصادی تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ کاسا 1000اور انرجی کو ری ڈور منصوبوں سے تجارت بڑھے گی۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ میں مالیاتی خسارہ 3.2فیصد رہا۔ وزیر خزانہ نے آمدن کے حساب سے اخراجات کی ہدایت کر دی۔