• news

الطاف حسین کی بیٹی کی سالگرہ کو دعائیہ تقریبات میں تبدیل کرنے کی ہدایت

لندن (اے این این)  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کو دعائیہ تقریبات میں تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ لندن میں ایم کیو ایم کے سیکرٹریٹ میں حفضہ  الطاف کی 12 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ان کی بیٹی کی سالگرہ کو خصوصی دعائیہ تقریبات میں تبدیل کیا جائے۔ یہ فیصلہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے  پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ دعائیہ تقریبات میں شرکت کریں  اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن