• news

راجہ پرویز اشرف کے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا ماسٹر مائنڈ، معاونت کرنیوالا پی ڈبلیو ڈی کا ایس ڈی او گرفتار

گوجر خان (این این آئی) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے44ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا ماسٹر مائنڈ نیب نے گرفتار کر لیا۔ معاونت کرنے والا پی ڈبلیو ڈی کا ایس ڈی او رفاقت اقبال بھی گرفتار، گوندل اینڈ کمپنی کے ایم ڈی نے ان منصوبوں میں 90کروڑ روپے کمائے گرفتاری کے ساتھ ہی20کروڑ کا غبن مان لیا۔ شرقی گوجر خان کی ایک سڑک کی تعمیر میں 4 کروڑ کے غبن کا ثبوت ملا ہے۔ یہ بات ڈ ی جی پاک پی ڈبلیو ڈی عطاء الحق اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ غبن کی رقم وصول کر کے ادھورے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔  نیب نے گرفتار ملزموں کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا سنسنی خیز انکشافات کی توقع، نیب کی کارروائی نے کرپٹ افسران اور مافیا کے ٹھیکیداروں میں ہلچل مچا دی۔

ای پیپر-دی نیشن