قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، دہشت گردی کی لعنت ہر قیمت پر ختم کرینگے: رانا تنویر
اسلام آباد (آئی این پی )دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن کے قیام کیلئے قومی مفادات پر سمجھوتہ کئے بغیر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن کے قیام کیلئے قومی مفادات پر سمجھوتہ کئے بغیر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔