گھروں میں کام کرنیوالی خواتین نے ورکر یونین بنالی
راولپنڈی (آئی این پی) ملکی تاریخ میں پہلی بار گھروں میں کام کرنے والی خواتین نے ورکر یونین قائم کرلی ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی خواتین نے مسز مسرت بی بی کی زیرقیادت یوم خواتین کے موقع پر یونین کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ یونین کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرا کر پورے ملک میں نیٹ ورک بنایا جائیگا۔ گذشتہ روز گھروں میں کام کرنیوالی خواتین نے’’ آئی این پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں کام کرنیوالی خواتین کو کسی باقاعدہ ایگریمنٹ کے بغیر کام پر لگایا جاتا ہے جبکہ انکا معاوضہ بھی بہت معمولی ہے جس سے انکا خاندان پالنا مشکل ہے۔