مناواں میں نامعلوم خاتون نے نومولود بچے کی نعش خالی پلاٹ میں پھینک دی، رات بھر کتے نوچتے رہے
لاہور (نامہ نگار) مناواں کے علاقہ میں خالی پلاٹ سے نومولود بچے کی نعش ملی ہے جسے کتے نوچ رہے تھے۔ باٹاپور کے قریب نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے کیلئے رات گئے نومولود بچے کی نعش خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگئی۔ گزشتہ روز نعش کو کتے نوچ رہے تھے کہ وہاں سے گزرنے والے راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خا نے جمع کرا دی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔