• news

نامعلوم کار سواروں نے تاجر کے 12 سالہ بیٹے کو سکول جاتے اغوا کرلیا

لاہور (نامہ نگار) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں نامعلوم کار سوار افراد نے تاجر کے 12سا لہ بیٹے کو سکول جاتے ہوئے اغواء کر لیا ہے۔ جنوبی چھاؤنی کا رہائشی تاجر ماجد نصیر برانڈرتھ روڈ مارکیٹ میں کاروبار کرتا ہے۔ گز شتہ روز اس کا 12سا لہ بیٹا رافع احمد ڈرائیور کے ہمراہ کار پر سکول جا رہا تھا کہ نامعلوم کار سوار افراد نے گن پوائنٹ پر ان کی کار کو روکا اور 12سالہ رافع احمد کو اغوا کر کے لے گئے۔ واردات کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بچے کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اغوا کاروں کی طرف سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے، جلد بچے کوجلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن