• news

وسطی افریقی جمہوریہ میں استحکام کیلئے امن مشن ناگزیر ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وسطی افریقی جمہوریہ میں استحکام کیلئے امن مشن ناگزیر ہے تاہم یہ سارے مسائل کا حل نہیں اور اس کیلئے بھاری فنڈز بھی درکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے سربراہ ہارف لاڈ سوس نے کہا کہ عالمی ادارہ کے سیکرٹری جنرل وسطی افریقی جمہوریہ میں 12 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے خواہاں ہیں۔ ہارف لاڈ سوس سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ارکان کو بریفنگ دے رہے تھے۔ اجلاس میں وسطی افریقی جمہوریہ میں 10 ہزار فوجی اور1820 پولیس اہلکار تعینات کرنے کے معاملہ پرغور کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن