• news

کراچی سٹاک مارکیٹ تیز‘ لاہور میں ملا جلا رجحان‘ سرمایہ کاری 64 کھرب 93 ارب سے بڑھ گئی

کراچی+ لاہور (کامرس رپورٹر+ ثناء نیوز)  کارورباری ہفتہ  کے آخری روز جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا، تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 26800 کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا سرمایہ کاری مالیت میں مزیت 21 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے حصص کا کاروربار ہوا جن میں سے 168 کے کمپنیوں کے بھائو میں اضافہ 173 کمپنیوں کے بھائو میں کمی جبکہ 23 کے حصص میں استحکام رہا سرمایہ کاری مالیت  میں 21 ارب 95 کروڑ 59 لاکھ 31 ہزار 446 روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 64 کھرب 93 ارب 74 کروڑ 68 لاکھ 98 ہزار 607 روپے ہو گئی۔ دریں اثناء  لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز ملا جلا رجحان رہا ۔ مجموعی طور پر86 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔27کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 15کمپنیوں کے حصص میں  کمی ہوئی  جبکہ 44کمپنیوں کے حصص میں استحکام  رہا۔  ایل ایس ای 25 انڈیکس    1.93پوائنٹس  کی  کمی کے  ساتھ  5020.33 پر بند ہوا۔  28لاکھ   91 ہزار    700حصص  کا کاروبار ہو ا۔  جبکہ گزشتہ روز 34لاکھ 40ہزار300حصص کا لین دین ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن