بھارتی ایٹمی آبدوز میں دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی
نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ جوہری آبدوز بھارتی نیوی کیلئے تیار کی جا رہی تھی۔ جوہری آبدوز کو حادثہ شہر وشاکا پٹنم میں بھارتی نیوی کی ایسٹرن کمانڈ کے بیس پر پیش آیا۔ بھارتی وزارت دفاع نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایٹمی آبدوز کو بھارتی بحریہ کے فلیٹ میں شامل کرنے کیلئے تیار کیا جا رہا تھا۔