اولیاء کے مزار پر حاضری سے دلی سکون ملتا ہے : محمد عرفان
ساہوکا (نامہ نگار)قومی ٹیم میں کھیلنا اعزاز جلد پاکستانی ٹیم میں کھیلتا نظر آؤں گا،اولیاء کے مزار پر حاضری سے دلی سکون ملتا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز فاسٹ بولر محمد عرفان نے اہل خانہ کے ہمراہ دیوان بابا حاجی شیرؒکے مزار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور قومی ٹیم کیلئے دعائیںمانگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں کھیلنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے بہت جلدپاکستانی ٹیم میں کھیلتا نظر آؤں گا۔