فیشن شو کے دوران ایکسائز کاچھاپہ ، انتظامیہ نے ایک لاکھ روپے کاسکیورٹی چیک دیکرشو دوبارہ شروع کروادیا
لاہور(این این آئی ) گلبرگ منی مارکیٹ میں فیشن شو کے دوران ایم پی کنول نعمان کی موجودگی میں ایکسائز کاچھاپہ ، انتظامیہ نے ایک لاکھ روپے کاسکیورٹی چیک دیکرشو دوبارہ شروع کروادیا۔ بتایا گیا ہے کہ گلبرگ منی مارکیٹ میں فیشن شو کے دوران ماڈل ریمپ پر واک کررہی تھیں ۔ اس موقع پر تقریب کی مہمان خصوصی ایم پی اے کنول نعمان تھیں ۔ اسی دوران ایکسائز انسپکٹر میاں کفایت اللہ نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر بغیراین اوسی حاصل کیے شوکرنے پر فیشن شو کو بند کروادیا۔ تاہم انتظامیہ نے ایک لاکھ روپے کاسکیورٹی چیک ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے نا م دیکر شو کو دوبارہ شرو ع کردیا۔