فیصل آباد کے سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ لاشانہ کا بائیکاٹ کر دیا
لاہور ( این این آئی ) فیصل آباد کے سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ لاشانہ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے آئندہ سے کسی بھی سٹیج ڈرامے میں کاسٹ نہ کرنا کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے فیصل آباد کے ڈرامہ پروڈیوسر انعام الحق نے بتایا کہ اداکارہ لاشانہ نے فیصل آباد میں میرے ڈرامے میں پرفارم کیا ۔ اداکارہ کو اس کا مکمل معاوضہ دینے کے ساتھ ہوٹل میں رہائش اور کھانے پینے کی اضافی سہولت بھی فراہم کی گئی لیکن ڈرامہ ختم ہونے کے بعد اداکارہ لاشانہ لاہور چلی گئیں جہاں جا کر انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پروڈیوسر نے سٹیج ڈرامے میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں دیا ۔