کلاس اول سے سوئم تک اردو میڈیم رائج کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں: ڈاکٹرصدف علی
لاہور (پ ر) ادارہ قومی تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں رائج انگلش میڈیم کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلہ میں یکم اپریل سے نئے تعلیمی سال کے آغاز میں پہلی سے تیسری جماعت تک اردو میڈیم جبکہ چہارم اور پنجم کوفی الحال انگلش میڈیم میںہی تعلیم دی جائے گی۔ جبکہ 2015 سے پرائمری تک تمام کلاسز کو اردو میڈیم کردیا جائے گا۔ ادارہ قومی تشخص کے صدر نے کہا کہ 2010 میں جب یہ فیصلہ کیا گیا تھا اسی وقت ہی ہمارے ادارہ نے اس فیصلہ پرنظرثانی کا مطالبہ کردیا تھا مگرہماری ضدی بیورو کریسی ہمیشہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر فیصلے کرتی ہے۔ انہیں اس وقت بھی اس خدشہ سے آگاہ کیا گیا تھا کہ انگلش میڈیم کے نتائج کبھی بہتر نہیں آئیں گے۔