ڈیرہ اسماعیل خان: جماعت اسلامی تحریک انصاف‘ جے یو آئی کیخلاف پمفلٹ تقسیم
ڈیرہ اسماعیل خان(آن لائن) ڈیرہ شہرکے مختلف مقامات پر جماعت اسلامی، تحریک انصاف‘ جمعیت علماء اسلام اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف پمفلٹ چسپاں کردئیے گئے۔ تمام رہنمائوںکی جانوروں سے مشابہت والی تصاویر سے مذہبی رہنمائوں اور کارکنوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ رات کے آخری پہر ڈیرہ کے مختلف چوکوں میں دیواروں پر پمفلٹ چسپاںکئے گئے۔ ’’تنبیہ‘‘ کے عنوان سے تحریر مضمون میں جے یوآئی اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔