• news

توقع ہے کہ لیبیا حکومت قدافی کے بیٹے کی سلامتی کو یقینی بنائے گی: روسی نمائندے

ماسکو (اے پی پی)  افریقی ملکوں کے لئے روس کے صدرکے خصوصی نمائندے میخائیل مارگیلوو نے توقع ظا ہر کی  ہے کہ لیبیا کی حکومت  معمّر قدافی کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ  مقتول باپ جیسا سلوک نہیں کرے گی۔ مارگیلوو نے یہ بات نائیجیریا کی جانب سے معمّر قدافی کے چھوٹے بیٹے سعد قدافی کو  لیبیا حکومت کے حوالے کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی ہے۔ مارگیلوو    کے مطا بق  سعد قدافی کو نائیجیریا میں انسانی بنیادوں پر پناہ دی تھی  ۔واضح رہے کہ سعد قدافی کے بڑے بھائی سیف الاسلام قدافی پہ اس وقت لیبیا میں مقدمہ چل رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن