نارووال سیکشن پر پسنجر ٹرین چلائی جائے
مکرمی!جب سے خواجہ سعد رفیق نے وزارت ریلوئے کا قلمدان سنبھالا ہے ریلوئے میں دن بدن بہتری آرہی ہے میں آپ کی توجہ نارووال سیکشن پر دلانا چاہتا ہوں کہ نارنگ کے عوام لاہور اور نارووال ،شکر گڑھ ،سیالکوٹ میں سفر کے لیے ریل گاڑی کو اولین ترجیح دیتے ہیں میں آپ سے نارووال سیکشن پر لاثانی ایکسپریس کے علاوہ ایک پسنجر ٹرین چلانے کی استدعا کرتا ہوں نارووال سے لاہور تک پسنجر ٹرین کے چلنے سے ہزاروں عوام کو بے حد فائدہ ،سرکاری، پرائیویٹ ملازمین ،طلباو طالبات تعلیمی اداروں اور عوام کے دیگر طبقات بر وقت لاہور پہنچیں گے اور آپ کو دعا ئیں دیں گے ۔(چوہدری فرحان شوکت ہنجرا)