اصلاح کیلئے کسی کو مسلح اقدام کا حق نہیں
مکرمی! دین اسلام ہمارا راہنما دین ہے اور ہم جو بھی قدم اُٹھائیں وہ دین کی راہمنائی میں اُٹھانا ہمارے اوپر لازم و ملزم ہے کیونکہ دین اسلام ہی ہمارا ہادی و ہبر ہے افسوس صد افسوس کہ موجودہ دور میں خو دین کے علمبردار دین کے نام پر غیر ذمہ دارانہ حرکات کا ارتکاب کرتے اور بیانات دیتے نظر آتے ہیں اسلامی ریاست میں کسی برائی کے خاتمے کیلئے حکومت کے سوا کسی دوسرے کو مسلح اقدام کرنے کا قطعی حق نہیں۔ یہ حق کسی شہری کو حاصل نہیں خواہ اس نے اپنے گرد کتنی ہی جمعیت جمع کرلی ہو اور کتنی ہی قوت باہم پہنچائی ہو یہ اصلاح نہیں بلکہ سراسر انا کی، حق تلفی اور فساد ہے اور ایسا کرنے والا فساد فی الارض کا باعث بنتا ہے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ)