• news

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا، الطاف حسین کیخلاف قرارداد ایجنڈے میں شامل ہونے کا امکان

لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی  کا اجلاس 2 روز کے  وقفے  کے بعد کل (منگل)  سہ پہر 3 بجے ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی  گورچانی کی صدارت  میں  ہو گا۔  تفصیلات کے مطابق  ہفتہ کے روز خواتین  کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب  اسمبلی   کا سپیشل  اجلاس ہونے  کی وجہ سے آج  اجلاس نہیں ہو گا بلکہ کل  دوبارہ اجلاس  ہو گا جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف  انتظامات کئے جائیں گے اور امکان ہے کہ اپوزیشن  لیڈر  میاں محمودالرشید  کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف فوج کو اقتدار میں آنے کی دعوت دینے  کیخلاف  مذمتی  قرارداد  ایجنڈے میں شامل  کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن