واشنگٹن: پاکستان، امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے متعلق اجلاس کل، پرسوں ہوگا
واشنگٹن(این این آئی) باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس 11سے 13مارچ تک واشنگٹن میں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ پاکستان پر دباو ڈال رہی ہے کہ پاکستان امریکہ کے تفویض کردہ باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کرے پاکستان نے اس معاہدے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔