• news

امن کیلئے حکومت، طالبان دونوں کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے: سراج الحق

صوابی (اے این این) سینئر وزیر صوبہ خیبرپی کے سراج الحق نے جماعت اسلامی کے اس موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ ملک میں امن لانے کے لئے حکومت اور طالبان دونوں فریقین کو صبر و حکمت کا راستہ اختیار کر نا چاہئے  اور جو نادیدہ قوتیں امن کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے اور اسے سبو تاژ کر نے کی کوشش کر رہی ہیں ان پر کڑی نظر رکھنی چاہئے۔ بعدازاں سراج الحق نے صرافہ مارکیٹ میں حالیہ ڈکیتی سے متاثرہ دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔  سراج الحق نے کہا امریکہ سمیت نیٹو افواج افغانستان میں ناکام ہو چکی ہیں۔ امریکہ اپنے عوام کو مطمئن کر نے کیلئے اپنی ناکامیوں کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور افغانستان سمیت پورے خطے میں امن لانے کیلئے افغانستان سے امریکہ و نیٹو فورسز کا انخلاء نہایت ضروری ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن