• news

افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلاء پربھارتی فوج کے خدشات مسترد

نئی دہلی‘ سرینگر(آن لائن) وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد طالبان کے ریاست میں داخلے سمیت بھارت کے تمام تحفظات اور اندیشوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد ریاست جموں و کشمیر پر کسی بھی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک اہم ایشو ہے جس کا حل ناگزیر ہے ہے۔ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کو استثنیٰ نہیں قانونی تحفظ حاصل ہے۔ جب تک فوج اندرونی سلامتی کیلئے یہاں پر تعینات ہے اسے قانونی تحفظ دینا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن