غازی قتل کیس کی سماعت 15 مارچ کو ہو گی مشرف کو پیش ہونے کی ہدایت ہو چکی
اسلام آباد (آئی این پی) ایڈیشنل سیشن جج واجد علی خان کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 15 مارچ کو ہو گی۔ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے توسط سے خرابی صحت کے باعث عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کو عدالت میں حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیتے ہوئے 15مارچ تک سماعت ملتوی کرکے ہدایت کی تھی وہ اس روز عدالت میں پیش ہوں۔