• news

جج رفاقت اعوان کے گن مین بابر حسین کا 21 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ

اسلام آباد(ثناء نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے گن مین بابر حسین کا 21 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ دے دیا ہے۔سانحہ ایف ایٹ کچہری کے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے قتل کے الزام میں گرفتار گن مین بابر حسین کا تین روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، جج عتیق الرحمان نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ملزم کا 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے 21 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن