• news

ملک ریاض کا تھر میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5,5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض نے تھر میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کے ورثا کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ بحریہ ٹائون کے سربراہ نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونیوالے بچوں کی فوری طور پر فہرست فراہم کی جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بروقت امداد ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن