ملک بھر میں 30 ہزار مدارس کے کوائف اکٹھے کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (سجاد ترین/ خبرنگار خصوصی) حکومت نے شہری علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ملک بھر میں موجود دینی مدارس کے کوائف جمع کر نے کا کام شروع کردیا۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں 30غیر رجسٹرڈ دینی مدارس میں 29 دیوبندی اور ایک بریلوی مسلک کا ہے جبکہ دیوبندی مسلک کے صرف 5دینی مدارس رجسٹرڈ ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں موجود دینی مدارس کے کوائف جمع کرکے ان کی آمدن کے ذرائع کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وہ بچے جو ا ن مدارس سے اپنی تعلیم مکمل کرکے فارغ ہوجاتے ہیں وہ آگے چل کر کس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں اور کون کون سی مذہبی تنظیموں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مدرسہ حقانیہ قاسمیہ ایف ایٹ تھری‘ مدرسہ سیدنا ابوذر غفاری جی ایٹ ٹو‘ مدرسہ عبداﷲ بن عمر جی نائن‘ مدرسہ تعلیم القرآن جی ایٹ فور‘ مدرسہ ریاض العلوم الاسلامیہ جی نائن ون‘ مدرسہ عمر انوار القرآن ایف ٹین‘ مدرسہ دارالہدی ایف الیون‘ مدرسہ جامعہ مدنیہ تحفظ القرآن جی ٹین فور‘ مدرسہ زین بن صابت ایف ٹین ٹو‘ مدرسہ نور القرآن جی الیون ٹو‘ مدرسہ تحفظ المیغرہ جی ٹین تھری‘ مدرسہ دارالعلوم کبریا حاجی کیمپ‘ مدرسہ جواہرالقرآن ترنول‘ مدرسہ دارالاسلام اصحاب رسول ترنول‘ مدرسہ اشاعت الاسلام ترنول مدرسہ علی ا لمرتضیٰ جھنگی سیداں نزد موٹر وے بس سٹاف‘ مدرسہ الفرقان ڈھوک عباسی سرائے خربوزہ‘ مدرسہ حفضہ لہتراڑ روڈ د اخلی چراہ مدرسہ جامعہ اختر یہ پلاٹ 46 سکیم 4کری روڈ‘ مدرسہ عباسیہ فریدیہ شہزاد ٹاؤن مدرسہ سید حجرہ شہزاد ٹاؤن‘ مدرسہ سیدہ ماریہ قطبیہ شہزاد ٹاؤن مدرسہ عربیہ تہیم الفرقان فراش ٹاؤن‘ مدرسہ سیدہ صفیہ محمدیہ علی پور نیو آبادی مدرسہ صدیق انوار العلوم ایف ٹین ٹو‘ مدرسہ جامعہ خدیجتہ الکبریٰ بارہ کہو‘ مدرسہ فاطمۃ الزہرہ للبنات بارہ کہو‘ مدرسہ ام صلعم بارہ کہو‘ مدرسہ دارالعلوم عربیہ اسلامیہ پشاور روڈ ترنول‘ مدرسہ ثمیہ للبنات جی سیون تھری ٹو غیر رجسٹرڈ ہیں۔