شمالی وزیرستان میں پولیو کے مزید دو کیسز، رواں برس تعداد 23 ہوگئی فاٹا میں تین روزہ پولیو مہم شروع
میران شاہ (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق ایک پانچ ماہ کے بچے اور 18 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یوں رواں سال کے دوران فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔ 22 کیسز شمالی وزیرستان اور پولیو کا ایک کیس خیبر ایجنسی سے سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف فاٹا میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی۔ پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔