بلوچستان کے پانچ ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا پانچواں مرحلہ شروع
کوئٹہ (ثناء نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا پانچواں مرحلہ پیر سے شروع ہو گیا اس دوران 7لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، پشین ، قلعہ عبداللہ، ژوب اور شیرانی میں تین روز تک مہم جاری رہے گی جہاں 7 لاکھ 61 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کے پانچویں مرحلے کے لئے 1794 میڈیکل ٹیمیں خدمات سرانجام دے رہی ہیں اس مرتبہ یونین کونسل کی سطح پر 123 یو سی میڈیکل افسران کا تقرر بھی کیا گیا ہے جو اپنی یو سیز میں انسداد پولیو مہم کی نگرانی کریں گے اس کیساتھ ساتھ انسداد پولیو مہم کیلئے 78 ٹرانزٹ پوائنٹس جبکہ 288 فکسڈ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔