• news

کریمیا یوکرائن کے ہاتھ سے نکل چکا، روس جلد کنٹرول حاصل کر لے گا: گیٹس

واشنگٹن+کیف(آن لائن) سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے یوکرائن کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کریمیا ہاتھ سے نکل چکا ہے اور بہت جلد روس مکمل کنٹرول حاصل کرلے گا۔ ادھر  یوکرائن کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مشاورت کیلئے امریکہ کا دورہ کرینگے۔ ادھر نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ یوکرائن کی سرحدوں کی نگرانی کیلئے وہ نگرانی کرنیوالے اواکس طیاروں کو رومانیہ اور پولینڈ میں تعینات کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن