• news

وزیراعظم چین کے دورے کے دوران 290 پاکستانی قیدیوں کو ایجنڈے میں شامل کریں: آمنہ مسعود جنجوعہ

اسلام آباد (ثناء نیوز) ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے چیف جسٹس اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ہمسایہ دوست ملک چین کی مختلف جیلوں میں قید تقریباً 300 پاکستانیوں کو جو عرصہ دس سال سے قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں حالانکہ تبادلے کا قانون بھی 2008ء میں بن چکا ہے ان کو وطن واپس لانے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وہ گذشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف چین کے دورے کے دوران 290 پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کی بات بھی اپنے ایجنڈے میںشامل کریں۔ انسانی حقوق کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چین کی مختلف جیلوں میں قید تین سو پاکستانیوں کو حکومت واپس وطن لائے۔ کیونکہ ان قیدیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے حلال غذا، مذہبی آزادی میسر نہیں۔ بہت سے قیدی بھوک ہڑتال کے باعث ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن