• news

برطانیہ ‘عمران خان کے بھتیجے نے قابل اعتراض جملے پر معافی مانگ لی

لندن  (آن لائن)  برطانوی اخبار’’لندن ایوننگ سٹینڈرڈ‘‘ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بھتیجے نے برطانوی یونیورسٹی کے انتخابی مہم کے دوران کسی شخص کو ’’ہم جنس ‘‘ کہنے پر معافی مانگ لی۔ عمران خان کے بھتیجے نے لندن کی ایک یونیورسٹی میں انتخابی مہم کے دوران ٹویٹر پر ایک شخص کو ہم جنس کہا تھا جس پر انہوں نے معافی مانگ لی۔ 25 سالہ حسن نیازی سٹی یونیورسٹی میں بطور صدر طلباء یونین انتخابات میں حصہ لے رہا تھا، اس دوران اس نے اپنے دوست کے ساتھ اس لفظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے اس لفظ کے استعمال پر معذرت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمارے ملک میں اس کو گالی نہیں سمجھا جاتا۔

ای پیپر-دی نیشن