اسلام آباد: انسداد منشیات فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی چرس پکڑ لی،سمگلر فرار
اسلام آباد (آئی این پی) انسداد منشیات فورس نے موٹر وے پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی چرس قبضے میں لے لی۔ سمگلر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق موٹر وے پر برہان انٹرچینج کے قریب ٹویوٹا کرولا کار سے چھ سو سینتالیس پیکٹ چرس اور پانچ پیکٹ افیون برآمد کر لی۔ سمگلر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پکڑی گئی منشیات اور انسداد منشیات فورس نے چار سو ستر کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور چودہ کلو گرام ہیروئن شامل ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت پچاس کروڑ روپے سے زائد ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی یہ کھیپ کراچی کے راستے بیرون ملک سمگل کی جانی تھی۔